دبئی: سابق صدر آصف علی زرداری نے بھی بلاول کی دلہن کی تلاش شروع کردی ہے جبکہ چئیرمین کی دلہنیا کسی ہو اراکین سندھ اسمبلی نے مشورے دے دئیے۔
تفصیلات کے مطابق بلاول کی دلہنیاں کیسی ہو ؟ سابق صدر آصف علی زرداری نے بھی تلاش شروع کردی، آصف زرداری نے کہا کہ بلاول کے لیے دلہن ڈھونڈ رہا ہوں۔
دوسری جانب بلاول کی دلہنیاں سے متعلق اراکین سندھ اسمبلی نے مشورے دے ڈالے، کوئی کہتا ہے دلہن پاکستانی ہو، تو کوئی کہتا ہے دلہن سیاسی ہو۔
ایک رکن نے کہا کہ چئیرمین کیلئے چاند سی دلہن ہونی چاہئیے، اراکین اسمبلی نے کہا کہ شادی ارینج ہو اور ان کی بہنیں یہ ذمہ داری پوری کریں۔
مزید پڑھیں: شادی بہنوں کی پسند سے کروں گا،بلاول بھٹو زرداری
ایک نے تو بلاول کو بچہ قرار دے دیتے ہوئے کہا ابھی انکے کھیل کود کا ٹائم ہے جبکہ کچھ اراکین اسمبلی نے خواہش کا اظہار کیا کہ دلہن دیسی ہو۔
یاد رہے کہ چند روز قبل پاکستان پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ شادی کی کئی پیشکشیں ہوئی ہیں تا ہم میں شادی اپنی بہنوں کی مرضی سے ہی کروں گا۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ وہ شادی تو اپنی بہنوں کی پسند سے کریں گے تا ہم میری سیاسی سرگرمیوں اور مصروفیت کے باعث ان کی ہونے والی اہلیہ کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا ہوگا اس لیے شادی جس سے بھی ہو وہ صبر اور حوصلے والی خاتون ہوں۔