تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

”حکومت کے پاس ہمارے شاگرد بیٹھے ہیں“

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ پولیٹیکل یونیورسٹی تو صرف ہمارے پاس ہے، ان کے پاس ہمارے شاگرد بیٹھے ہیں۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیرِ صدارت اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے آصف علی زرداری نے کہا کہ اسپیکر کی توجہ مبذول کرانا چاہتا ہوں کہ آج ووٹنگ کا دن ہے، میں ذاتیات پر بات نہیں کرنا چاہتا، اکثر جذبات میں لوگ کافی کچھ کہہ جاتے ہیں۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ کسی کا لیڈر کہتا ہے کہ اس کی بندوق کی نالی پر میں ہوں، یہ شکاری بھی ہیں کرکٹر بھی ہیں ملک بھی چلا رہے ہیں تو کس بات کا رونا۔

انہوں نے کہا کہ بہت سی چیزیں ہیں ان کو سمجھانے کی ضرورت ہے اور ایک دن ضرور سمجھیں گے، پولیٹیکل یونیورسٹی تو صرف پاکستان پیپلز پارٹی کے پاس ہے، ان کے پاس ہمارے شاگرد بیٹھے ہیں جو ہماری یونیورسٹی سے گئے، یہ سب واپس آئیں گے۔

پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ آیا تو مارکیٹ اوپر گئی، ڈالر تین روپے نیچے آیا، میں نہیں چاہتا کہ اسپیکر صاحب آپ کے خلاف بھی سپریم کورٹ جائیں، سوائے ایک شخص کے ہر پولیٹیکل فورس سے بات چیت ہوسکتی ہے۔

آصف علی زرداری نے اسپیکر قومی اسمبلی سے درخواست کی کہ اس ماحول کو ختم کریں اور تحریک عدم اعتماد پر  ووٹنگ کرائیں۔

Comments

- Advertisement -