تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

آصف علی کی بیٹی: قومی کھلاڑیوں کا بڑا فیصلہ

قومی کھلاڑیوں نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ ورلڈکپ کی فتح آصف علی کی بیٹی کے نام کریں گے۔

آصف علی نے نیوزی لینڈ اور افغانستان کے خلاف شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے نہ صرف حریفوں کے چھکے چھڑائے ‏بلکہ ان کے جبڑوں سے فتح بھی چھینی۔

ایونٹ میں اب تک آصف علی ناقابل شکست رہے ہیں انہوں نے 19 گیندوں پر 7 چھکے لگائے جب کہ بھارتی ٹیم ‏نے 240 گیندوں پر صرف 6 چھکے لگائے۔

آصف علی نے افغانستان کے خلاف 7 گیندوں پر 25 رنز بنا کر سب کو حیران کر دیا تھا۔

Pakistan star Asif Ali left devastated after daughter, two, dies of cancer  in hospital just days before Cricket World Cup

فنشر کہلانے والے آصف علی نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ قومی کھلاڑیوں نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ اگر ‏پاکستان ورلڈکپ جیت جائے تو یہ فتح ان کی بیٹی کے نام کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہر والدین کی خواہش ہوتی ہے کہ ان کی اولاد خوش رہے انہیں کوئی تکلیف نہ ہو میری بیٹی کئی ‏ماہ تک زیرعلاج رہی، 20 سے 25 ڈاکٹرز تبدیل کیے تکلیف کی وجہ سے بیٹی کئی کئی راتیں نہیں سوتی تھی تو ‏اللہ سے دعا کرتا تھا کہ بیٹی کی تکلیف دور کر دے یا پھر اپنے پاس بُلا لے۔

یاد رہے کہ آصف علی کے لیے پچھلے چند ماہ بہت تکلیف دہ تھے کیونکہ ان کی ڈیڑھ سالہ بیٹی کینسر کے ‏مرض میں مبتلا تھیں جو بعد میں انتقال کرگئیں تھیں۔

آصف علی آج بھی اپنی بچی کا غم نہیں بھلا سکے ہیں لیکن ساتھ ہی وہ اپنی اس ذمہ داری سے بھی غافل نہیں ‏ہوئے جو انھیں پاکستانی بیٹنگ کو مستحکم کرنے کی صورت میں ملی ہے۔

Comments

- Advertisement -