جمعہ, اپریل 18, 2025
اشتہار

آصف محمود کی زبردست یارکر سے اسٹمپ کے دو ٹکڑے ہونے کی ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

سندھ اور خیبر پختوان خوا کے درمیان نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے فائنل مقابلے میں فاسٹ بولر آصف محمود کی زبردست یارکر سے اسٹمپ کے دو ٹکڑے ہوگئے جس کی ویڈیو کافی وائرل ہو رہی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سندھ کی ٹیم کے آصف محمود نے خیبر پختوان خوا کے عمران جونیئر کو یارکر سے آؤٹ کر کے پویلین واپس بھیج دیا۔

فاسٹ بولر کی شاندار یارکر سے اسٹمپ کے دو ٹکڑے ہوگئے۔ اس دلچسپ مرحلے کی ویڈیو کو سوشل میڈٰیا ہزاروں صارفین نے نہ صرف دیکھا بلکہ آصف محمود کی تعریفوں کے پُل باندھ دیے۔

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے اس فائنل مقابلے میں سندھ نے دفاعی چیمپئن خیبر پختون خوا کو 8 وکٹوں سے ہرا کر پہلی بار ٹائٹل اپنے نام کیا۔

https://twitter.com/TheRealPCB/status/1571897492790206467?s=20&t=70I5wsGFO1qNBs010oeJQw

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں