ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

طالبان لیڈر کی پاکستانی سرزمین پر ہلاکت ہماری خود مختیاری پر حملہ ہے، خواجہ آصف

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے بلوچستان میں ڈرون حملہ پاکستان کی خود مختاری پر حملہ ہے ۔

خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ڈرون حملہ پاکستان کی خود مختاری پر حملہ ہے، خواجہ آصف نے مزید کہا ڈرون حملے سے افغانستان میں امن و استحکام کی سنجیدہ کوششوں کو نقصان پہنچا ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ تمام فریقین مفاہمت کے لیے سنجیدگی دکھائیں تو پاکستان اب بھی پرعزم ہے، واضح رہے کہ ہفتے کو امریکی ڈرون نے بلوچستان میں طالبان لیڈرکونشانہ بنایا تھا۔

دوسری جانب امریکی ڈرون حملے کے بعد چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف نے امریکی سفیر ڈیوڈ ہیلے سے جی ایچ کیو میں ملاقات کی ہے۔

ملاقات کے دوران چیف آف آرمی اسٹاف نے اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈرون حملے میں ملا اختر منصور کی ہلاکت سے خطے میں دیر پا امن کے لیے جاری مذاکرات کا عمل متاثر ہو سکتا ہے،پاکستان افغانستان میں امن کا خواہاں ہے،اوراس مقصد کے لئے پاکستان تمام فریقوں کو مذاکرات کی میز پر لانے کے لئے کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں