منگل, جون 25, 2024
اشتہار

چیئرمین پی ٹی آئی کو کیوں ہٹایا گیا ؟ آصف زرداری نے بتا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

گھوٹکی : سابق صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ ہم نے چیئرمین پی ٹی آئی کو اقتدار کیلئےنہیں ہٹایا تھا، انھیں اپنے دور میں عوام کیلئے کوئی کام نہ کرنے پر ہٹایا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف زرداری نے گھوٹکی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دوستوں اور دشمنوں کو پیغام دینا چاہتا ہوں، آئیں الیکشن لڑیں۔

ہم نے چیئرمین پی ٹی آئی کو اس لئے نہیں ہٹایاکہ اقتدار کی ضرورت تھی ، پی ٹی آئی کی حکومت نے اپنے دور میں عوام کیلئے کوئی کام نہیں کیا، اس لئے انھیں ہٹایا گیا۔

- Advertisement -

آصف زرداری کا کہنا تھا کہ ہمیں عوام اور ملک کی ترقی کی ضرورت ہے، 8سال سے دیکھ رہاتھا ان کو کچھ بھی نہیں آتا، اندرون سندھ میں ترقیاتی کام کرائیں گے۔

غزہ کی صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے سابق صدر نے کہا کہ دنیا میں بہت سے مسئلے چل رہے ہیں، میں نے اپنے دور میں فلسطین کیلئے آواز بلند کی، ہم فلسطین کیلئے ایسے آواز نہیں اٹھارہےجیسے اٹھانی چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ہمیشہ عوام کی نوکری کی ہے، سمندرسے5سے6بلین ڈالر کما کردےسکتےہیں، سمندرکےپانی کو صاف کرکےعوام کو فراہم کریں گے۔

مخالفین سے متعلق آصف زرداری نے کہا کہ جو ہمارے خلاف کھڑے ہوں گے انھیں بسم للہ کہیں گے، جمہوریت میں مقابلہ ہوگا تب ہی اچھا نتیجہ سامنے آئے گا، ورکرز کے ہاتھوں مجبور ہوں کہ حد پار نہیں جاؤں گا۔

سابق صدر کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں اپنی سیاست کی طرف چلنا ہے، ہماری سیاست عوام کی سیاست ہے ،ہماری سیاست ذوالفقار بھٹو ،بینظیر بھٹو کی سیاست ہے، ہمیں پتہ ہے کہ پاکستان کی کیا قیمت ہے ،ہمیں پتہ ہے کہ مسلمانوں کیساتھ دنیا میں کیا ہوا اور کیا ہورہاہے۔

انھوں نے کہا کہ ہم نے سوچ سے آگے بڑھ کر پاکستان کیلئے دیکھنا ہے، ہمیں بچوں کو سمجھنا ہے ان کے مستقبل کا سوچنا ہے ، دوستوں نے ہماری بات نہیں مانی اور پاکستان کو نقصان ہوا لیکن پاکستان مزید معاشی بحران کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

آصف زرداری کا کہنا تھا کہ ہم نے ہمیشہ ملک کے فائدے کیلئے بات کی ہے، پاکستان کو بنایا سندھ ہے اور بچایا بھی سندھ نے ہے۔

فلسطیں میں ظلم ہورہاہے آج ہم اس کے لئےکچھ نہیں کر رہے ، ہم نے جب بات کی ملک کی بات کی ہے ،آصف زرداری

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں