پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

آصف زرداری، بلاول کا نیب سے مزید 15 روز مہلت مانگنے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور ان کے صاحب زادے بلاول بھٹو زرداری نے نیب سے مزید 15 روز مہلت مانگنے کا فیصلہ کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف زرداری اور بلاول نے قومی احتساب بیورو سے مزید پندرہ دن کی مہلت مانگنے کا فیصلہ کیا ہے، اس سلسلے میں نیب کو خط لکھا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ پارٹی قیادت کے وکیل فاروق نائیک کل نیب کو خط لکھیں گے، خط کے ذریعے مزید 15 روز کی مہلت مانگی جائے گی۔

ذرائع پیپلز پارٹی کا کہنا ہے کہ پارٹی قیادت کی مصروفیات کی وجہ سے نیب کے سوالات کے جوابات تیار نہیں کیے جا سکے، خط میں مؤقف اختیار کیا جائے گا کہ سوالات کے جواب دینے کے لیے مزید وقت درکار ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  آصف زرداری اور بلاول بھٹو کی پیشی پر نیب اعلامیہ جاری

یاد رہے کہ بیس مارچ کو آصف زرداری اور بلاول بھٹو کی نیب میں پیشی سے متعلق نیب اعلامیہ میں کہا گیا تھا کہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے ان سے سوالات پوچھے جب کہ کمبائنڈ انویسٹی گیشن ٹیم نے تحریری سوالنامہ بھی دیا، جوابات کی روشنی میں آئندہ بلانے یا نہ بلانے کا فیصلہ ہوگا۔

واضح رہے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں آصف زرداری اور بلاول بھٹو سے نیب نے ابتدائی تفتیش مکمل کر لی ہے، دونوں باپ بیٹا تحقیقات کے لیے اسلام آباد میں نیب کے دفتر میں پیش ہوئے۔ یہ بلاول بھٹو کی کسی بھی تفتیشی ادارے کے روبرو اپنی زندگی کی پہلی پیشی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں