پیر, جنوری 27, 2025
اشتہار

آصف زرداری کا آصفہ بھٹو کو سیاست میں لانے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین و سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے اپنی صاحبزادی آصفہ بھٹو کو سیاست میں لانے کا اعلان کر دیا۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگی۔

صحافی نے سوال کیا کہ کیا آپ عمران خان کو این آر او دیں گے؟ اس کے جواب میں آصف علی زرداری نے کہا کہ نہیں میں عمران خان پر شفقت نہیں کروں گا۔

- Advertisement -

ایک اور صحافی نے سوال کیا کہ کیا تحریک عدم اعتماد میں کامیابی کے بعد اقتدار پُرامن منتقل ہوگا؟ سابق صدر نے جواب میں کہا کہ عمران خان اب کچھ بھی نہیں کر سکتا۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران آصف زرداری نے کہا کہ آصفہ بھٹو کو اگلے انتخابات میں پارلیمانی سیاست میں لے کر آوں گا۔

خیال رہے کہ آصفہ بھٹو وفاقی حکومت کے خلاف پیپلز پارٹی کے کراچی تا اسلام آباد لانگ مارچ میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ نظر آئیں۔

خانیوال میں لانگ مارچ کے شرکا سے بلاول بھٹو زرداری کے خطاب کے دوران انہیں ایک نیوز چینل کا ڈرون لگا تھا جس سے وہ زخمی ہوگئی تھیں۔ آصفہ بھٹو کو ٹانکے آئے تھے۔ پارٹی چیئرمین نے ڈرون لگنے کے واقعے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں