اسلام آباد: سابق صدر آصف علی زرداری نے آرمی چیف آف اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کو ٹیلی فون کرکے پاک فوج کی کمان سنبھالنے پر مبارک باد پیش کی اور دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشن پر اپنے تعاون کی یقین دہانی کروائی۔
تفصیلات کے مطابق دبئی میں مقیم سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے نئے آرمی چیف کو ٹیلی فون کیا اور انہیں پاک فوج کی کمان سنبھالنے پر مبارک باد پیش کی۔
آصف علی زرداری نے آرمی چیف کو یقین دہانی کروائی کہ بھارتی جارحیت کے خلاف پیپلزپارٹی اور پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
سابق صدر نے کہا کہ پیپلزپارٹی ہر قسم کی دہشت گردی کی مخالفت کرتی ہے اور ملک سے دہشت گردی کے خاتمے اور اس کے خلاف جاری آپریشن میں مکمل حمایت کا اعادہ بھی کرتی ہے۔