اشتہار

کچھ روڈ بلاکس نہ ہوئے تو کراچی کی تمام نشستیں جیت سکتے ہیں، آصف زرداری

اشتہار

حیرت انگیز

پی پی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے کہا ہے کہ کچھ روڈ بلاکس نہ ہوئے تو کراچی کی تمام نشستیں جیت سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سابق صدر کا کہنا تھا کہ کچھ روڈ بلاکس ہیں اگر نہ ہوں تو قومی اسمبلی کی 80 سے زائد نشستیں جیت سکتے ہیں جبکہ کراچی کی تمام نشستیں جیت سکتے ہیں۔ الیکشن میں تو ایک دوسرے پر تنقید جائز ہے، بلاول پیپلزپارٹی کی سوچ کا عکاس ہے۔

انھوں نے کہا کہ بلاول اینٹی نواز ووٹ کو متوجہ کررہا ہے تو ہمیں ضرور کرنا چاہیے۔ میرے حساب سے تو پرو نواز ووٹ ہے ہی نہیں۔ ن لیگ اور پیپلز پارٹی دوبارہ سے مین پارٹیاں بنیں گی

- Advertisement -

آصف زرداری نے کہا کہ یہ تو پہلے دن بائیکاٹ اور استعفیٰ دینا چاہتے تھے۔ پارلیمنٹ میں نہ رہتے تو عدم اعتماد میں ووٹ بھی نہ دے سکتے تھے۔

سابق صدر کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری تو وزارت خارجہ سے مستعفی ہونا چاہتے تھے۔ ہمیں بلاول بھٹو کیلئے وزارت خارجہ کا تجربہ چاہیے تھا۔

انھوں نے کہا کہ سب کہتے ہیں شہباز شریف محنتی ہیں، وہ محنتی ہیں لیکن لکیر کے فقیر ہیں۔ درپیش مسائل آؤٹ آف دی باکس سوچے بغیر حل نہیں ہوسکتے۔ کے پی میں موسم سرد ہے، اس موسم میں دہشت گردی کم ہوتی ہے لوگ ووٹ ڈال سکیں گے۔

آصف زرداری نے کہا کہ انسان کو حالات کے ساتھ سمجھوتا کرنا چاہیے، حالات سمجھوتا نہیں کرتے۔ بلوچستان کو پاکستان کا مستقبل سمجھتا ہوں۔ بلوچوں کو بہت پیار سے سنبھالنا ہوگا، مسائل حل کرنے ہونگے۔

انھوں نے کہا کہ کبھی ہوا ہے کہ میاں صاحب لاڈلے نہ رہے ہوں؟ جب لاڈلے نہیں رہتے تو پاور سے نکل جاتے ہیں۔ میرے کیسز ختم نہیں ہوئے، میں بانی پی ٹی آئی کے کیسز کے انجام کا کیا بتاؤں۔

پی پی کے شریک چیئرمین نے کہا کہ صرف میاں صاحب کے کیسزختم ہوئے، میرے کیسز چل رہے ہیں۔ الیکشن کے بعد سیاسی بحران کم ہوجائےگا۔

انھوں نے کہا کہ ہم باتیں بھی سن لیتےہیں، جیلیں بھی کاٹ لیتے ہیں۔ جیلیں کاٹنے کے باوجود انھیں کچھ نہیں کہتے جو جیل بھیجتے ہیں۔ میاں صاحب کے پاس یہ حساب کتاب نہیں وہ بہت مغرور ہیں۔

آصف زرداری نے کہا کہ میں نے کب کہا بانی پی ٹی آئی سے بات کروں گا۔ جو آزاد امیدوار آئیں گے ان سے بات کریں گے۔ جےیوآئی، جماعت اسلامی، بی اے پی سے بات کرینگے۔

انھوں نے کہا کہ بابا بھٹ سے کشمور تک پی ٹی آئی نظرنہیں آتی۔ پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں ہے بلوچستان میں نہیں۔ ساؤتھ پنجاب میں پی ٹی آئی کم ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں