کراچی: شریک چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی اور سابق صدر آصف زرداری نے کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید سے متعلق بیان پر وضاحت کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف زرداری نے کور کمانڈر پشاور جنرل فیض حمید سے متعلق بیان پر وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پریس کانفرنس کے آخر میں جملہ دانستہ نہیں تھا، بے دھیانی میں منہ سے نکل گیا۔
Zardari mocks Faiz Hameed saying he is now “khudday line” (sidelined) pic.twitter.com/i9yJPDdz2l
— Sana Jamal (@Sana_Jamal) May 11, 2022
خیال رہے کہ پریس کانفرنس کے دوران آصف زرداری سے سوال کیا گیا تھا کہ آپ کے اتحادی کہتے ہیں کہ تحریک انصاف کی حکومت جنرل فیض حمید نے بنائی تھی۔
سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ ملک میں پہلی بار فوج غیرسیاسی ہوئی ہے اب باجوہ کو سلیوٹ کرنا چاہیے یا لڑنا چاہیے کہ تم کیوں غیرسیاسی ہوئے ہو۔ انہوں نے کہا کہ کسی نے یہ نہیں کہا کہ جاؤ جاکر زرداری کو ووٹ دو یا نواز شریف کو ووٹ دو انہوں نے صرف یہ غیرسیاسی ہوئے کہ ہم مداخلت نہیں کریں گے اس ایکسرسائز میں ہمیں یہ پتا چل گیا ہے کہ وہ نیوٹرل ہوگئے ہیں۔