اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

آصف زرداری نے لوٹ مار کے نئے طریقے ایجاد کیے، سعد رفیق

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری نے لوٹ مار اور کمیشن حاصل کرنے کے نت نئے طریقے ایجاد کیے، الزام لگانے والے پہلے آئینہ دیکھیں۔

پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے لیگی وزیر نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے 10 سال سندھ میں اقتدار کی مگر وہاں کے عوام کو سوائے مایوسی کے کچھ نہ ملا کیونکہ صوبے کو کھنڈر بنادیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ لوٹ مار کے نِت نئے طریقے ایجاد کرنا آصف زرداری کا طرہ امتیاز ہے وہ دوسروں پر کمیشن لینے کا الزام لگانے سے پہلے آئینہ دیکھ لیں تاکہ کچھ کہنے سے پہلے سوچنے کا موقع مل جائے، آصف علی زرداری دوسروں پر کمیشن لینے کا الزام لگانے سے قبل اپنے آپ کو احتساب کے لیے پیش کریں۔

- Advertisement -

قبل ازیں آصف علی زرداری نے ملتان میں حامد سعید کاظمی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا اور وزیراعظم پر کمیشن لینے کا الزام بھی عائد کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں