اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

مشکلیں پڑیں تو قربتیں بڑھیں، زرداری کا نواز شریف کے لیے خصوصی پیغام

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے نواز شریف کے لیے خصوصی پیغام دیا، پی پی رہنما مخدوم احمد محمود نے کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کرکے پیغام پہنچایا۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف اور پی پی رہنما مخدوم احمد محمود کے درمیان ملاقات 15 منٹ تک جاری رہی، نواز شریف نے کھڑے ہوکر مخدوم احمد محمود کا استقبال کیا اور گلے ملے۔

مخدوم احمد محمود نے نواز شریف کو آصف علی زرداری کا پیغام پہنچایا، ملاقات میں ملکی سیاسی امور اور مل کر چلنے سمیت اہم معاملات پر گفتگو کی گئی۔

دوسری مسلم لیگ ن کے رہنما بھی پیپلزپارٹی کی زبان بولنے لگے، جے آئی ٹی پر الزامات کی بوچھاڑ کرتے ہوئے شدید تحفظات کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ آج نواز شریف سے ملاقات کا دن تھا، نواز شریف سے خاندان اور پارٹی رہنماؤں نے ملاقات کی۔

مزید پڑھیں: جیل میں کلثوم بہت یادآتی ہیں انہیں بہت مس کرتاہوں، نواز شریف

نواز شریف کا کہنا تھا کہ جیل میں اہلیہ کلثوم نواز کی بہت یاد آتی ہے، انہیں بہت مس کرتا ہوں، کلثوم نواز سے زندگی کے آخری ایام میں بات نہ ہونے کی تشنگی رہے گی۔

نوازشریف نے جیل حالات کاگلہ پارٹی رہنماؤں سے کرتے ہوئے کہا جیل کےکمرےٹھنڈےہیں ہیٹربھی مرضی سےچلتاہے، گزشتہ دنوں ٹھنڈکےباعث صحت خراب ہوگئی تھی، حالات کامقابلہ کروں گا گھبرایا نہیں۔

خیال رہے کہ نواز شریف قید با مشقت کاٹ رہے ہیں ، اور جیل حکام کی جانب سے انہیں محض ان کے وارڈ کی صفائی کی مشقت پر معمور کیا گیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں