تازہ ترین

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

"اسرائیل سے روابط پر پارلیمان کو اعتماد میں لیا جائے”

اسلام آباد: چیئرمین پیپلز پارٹی کے بعد شریک چیئرمین پی پی پی نے بھی حکومت کے اسرائیل سے مبینہ روابط پر بڑا مطالبہ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آصف زرداری بجٹ اجلاس میں شرکت کےلئےآج پارلیمنٹ پہنچے، جہاں انہوں نے صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت کی، سابق صدر نے صحافی کی جانب سے پوچھے گئے سوال پر جواب دیا کہ حکومت کی جانب سے مبینہ طور پر اسرائیل سے روابط پر پارلیمان کو اعتماد میں لیا جائے۔

سابق صدر نے افغانستان کی صورتحال کو خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ افغان صورتحال کے اثرات پاکستان پر آسکتے ہیں، افغانستان معاملے پر نظر رکھنےکیساتھ سوچ و بچار بھی کرنا ہے۔

صحافی سےغیر رسمی بات چیت کے دوران سابق صدر نے کہا کہ مانگے تانگے پر چلنے والی حکومت کہیں ہے نہیں، اگر حکومت کہیں ہو تو وہ گرے گی۔

اس سے قبل سلام آباد میں پیپلزپارٹی کی سندھ ہاؤس میں اہم مشاورتی بیٹھک ہوئی، اجلاس میں آصف زرداری، بلاول بھٹو سمیت خورشیدشاہ اور اہم پی پی پی رہنما شریک ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: بلاول بھٹو کا زلفی بخاری کے مبینہ دورہ اسرائیل کی تفصیلات سامنے لانے کا مطالبہ

ذرائع کے مطابق پی پی قیادت کی جانب سے اراکین اسمبلی کیلئے ناشتہ کے اہتمام کیا گیا، مشاورتی اجلاس میں بجٹ سیشن سے متعلق حکمت عملی پر غور کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی پی قیادت نے اراکین اسمبلی کو اجلاس میں شرکت یقینی بنانےکی ہدایت کی۔

آج ہی اسلام آباد کی احتساب عدالت میں آصف زرداری کے خلاف8.3 ارب کی مشکوک ٹرانزیکشن ریفرنس پر سماعت ہوئی تھی، سابق صدرآصف زرداری احتساب عدالت میں پیش ہوئے تاہم عدالت نے آصف علی زرداری کو حاضری لگا کر واپس جانے کی اجازت دی تھی۔

Comments

- Advertisement -