ہفتہ, دسمبر 14, 2024
اشتہار

بلوچستان میں جمہوری طریقے سے تبدیلی اچھا اقدام ہے، آصف زرداری

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں جمہوری طریقے سے تبدیلی اچھا اقدام ہے، ہم نے ہمیشہ بلوچستان کے حقوق کی بات کی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیر اعلیٰ سندھ اور وزیر اعلیٰ بلوچستان سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ اپنے دور صدارت میں بلوچستان کے عوام کے مسائل حل کیے۔

آصف علی زرداری نے وزیر اعلیٰ بلوچستان اور ان کی کابینہ کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ آپ نے جمہوری تسلسل آگے بڑھایا جس کے لیے آپ کو مبارک باد دیتا ہوں۔

- Advertisement -

سابق صدر نے کہا کہ این ایف سی ایوارڈ سے بلوچستان کے مالی وسائل میں اضافہ کیا، بلوچستان کے عوام باشعور ہیں، آپ اپنے عوام کے شعور کا فائدہ اٹھائیں، میں آپ کے ساتھ ہوں، ہمیشہ چھوٹے صوبوں کے عوام کے حقوق کی بات کی۔

آصف زرداری نے کہا کہ ہم بلوچستان کے عوام کی محرومیوں کو جانتے ہیں، ہم آپ کے مسائل نہ صرف سمجھتے ہیں بلکہ ان کا حل بھی جانتے ہیں، ہم نے اپنے دور میں بلوچستان کے عوام کے مسائل حل کیے۔

انہوں نے وزیر اعلیٰ بلوچستان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ سیاست بلوچستان میں کرتے ہیں اور رہتے سندھ میں ہیں، ہم بھائی ہیں، دونوں مل کر ایک دوسرے کے مسائل حل کریں گے۔

یہ پڑھیں: شریفوں کی کرپشن پاکستان تک محدود نہیں، آصف زرداری


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں