ہفتہ, مارچ 22, 2025
اشتہار

سابق صدر آصف زرداری آج ڈاکٹر طاہر القادری سے ملاقات کریں گے

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : سابق صدر آصف علی زرداری آج ڈاکٹر طاہر القادری سے لاہور میں ملاقات کریں گے جبکہ سابق صدر نے طاہر القادری کو سانحہ ماڈل ٹاؤن کے متاثرین کیساتھ کھڑے ہونے کا یقین دلا دیا۔

تفصیلات کے مطابق سانحہ ماڈل ٹاؤن پر پیلزپارٹی بھی میدان میں آگئی،عمران خان کےبعدسابق صدرآصف زرداری نےبھی ڈاکٹرطاہرالقادی کی حمایت کااعلان کردیا۔

آصف علی زرداری نے رات گئے طاہر القادر ی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور سانحہ ماڈل ٹاؤن اور باقر نجفی رپورٹ پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ ملک کی سیاسی صورتحال پر بھی بات چیت ہوئی۔

پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین نے طاہرالقادری کو سانحہ ماڈل ٹاؤن کے متاثرین کیساتھ کھڑے ہونے کا یقین دلایا اور کہا سانحےکے ذمہ داران کو کیفرکردار تک پہنچناچاہیے ۔

ٹیلیفون پر بات چیت کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے کیلئے سابق صدر آصف علی زرداری آج طاہرالقادری سےانکی رہائشگاہ پر ملاقات کریں گے

ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو ہوگی  جبکہ پی پی پی اورپی اےٹی میں انتخابی تعاون پر بھی بات چیت کا امکان ہے۔


مزید پڑھیں :  شہباز شریف و رانا ثناء کا جرم ثابت ہوگیا، کارکنان کال کے لیے تیاررہیں، طاہر القادری


یاد رہے کہ گذشتہ روز سربراہ پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا تھا کہ شہباز شریف و رانا ثناء کا جرم ثابت ہوگیا، میرا کنٹینر تیار ہے اور اب کارکنان بھی تیار رہیں انہیں کسی بھی وقت کسی بھی قسم کی کال دی جاسکتی ہے اور جب اصل رپورٹ ملے گی تو کاپی سے اس کا موازنہ کیا جائے گا۔

طاہر القادری نے کہا کہ عمرہ نفلی عمل ہے جب کہ شہیدوں کے خون کا حق فرض ہے اس لیے اس فرض کی ادائیگی کے لیے سب لوگ کمر کس لیں اور شہداء کا قصاص لینے کا وقت آگیا ہے جو وزیر اعلیٰ پنجاب اور وزیر قانون رانا ثنا کے استعفیٰ سے پورے ہوگا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں