جمعہ, نومبر 15, 2024
اشتہار

جیلیں کاٹیں، مقدمات کا سامنا کیا لیکن ڈرے نہیں نہ جمہوریت پرسودے بازی کی، آصف زرداری

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سابق صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ جوانی سے اب تک جیل و مقدمات کا سامنا کیا لیکن ڈرے نہیں اور نہ ہی اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹے اس لیے تاریخ میں سُرخرو ہوئے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے خیبر پختونخوا سے آئے ہوئے پارٹی رہنماؤں سے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کے دوران کیا، اس موقع پر خیبر پختونخوا قیادت نے آصف زرداری کو غیر قانونی اثاثہ جات رکھنے کے ریفرنس میں نیب سے باعزت بری ہونے پرخوشی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مبارک باد دی۔

آصف زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا احتساب بھٹو دور سے جاری ہے اور چالیس سال بعد ثابت ہوا کہ ہم پر بنا ئے گئے مقدمات جھوٹے اور بے بنیاد تھے جو محض بھٹو مخاصمت میں بنائے گئے تاکہ پیپلز پارٹی کو دباؤ میں رکھا جاسکے۔

- Advertisement -

*آصف زرداری 16 برس بعد غیر قانونی اثاثہ جات ریفرنس سے بری 


انہوں نے کہا کہ جیلیں اور مقدمات بھگتنے کے باوجود اگر وطن اور جمہوریت پر کوئی مشکل وقت آیا تو سب سے آگے ہم ہی لوگ ہوں گے کیوں اس ملک میں جمہوریت کے لیے کسی نے جدوجہد کی اور جانیں دی ہیں تو وہ پیپلز پارٹی ہے.

آصف زرداری نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی لیڈر شپ کبھی ملک سے بھاگی نہیں اور مشکل سے مشکل ترین حالات میں بھی عدالتو ں کا احترام کیا اور اپنے خلاف آنے والے فیصلوں کو بھی من و عن تسلیم کیا.

انہوں نے کہا کہ کچھ لوگوں نے ماضی میں بھی معزز عدالتوں پرحملے کروائے اور آج بھی جمہوریت کا رونا روتے ہوئےعدالتوں کے فیصلوں کو تنقید کا نشانہ بناتے پھر رہے ہیں تاہم تاریخ بتائے گی کہ کس نے جمہوری روایات کو پامال کیا اور کس نے جمہوریت کی بقاء کی جنگ لڑی.


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں