اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

پی پی پی رہنماؤں منورعلی تالپورودیگر کی نیب دفترمیں پیشی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : نیب نے سابق صدر آصف علی زرداری کے بہنوئی میر منورتالپورسے بھی تفتیش شروع کردی۔ سندھ کے ایک صوبائی وزیرسے بھی کرپشن کی تفتیش ہورہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما میر منورعلی تالپور،صوبائی وزیرعلی مردان شاہ اور وزیر اعلیٰ سندھ کے سابق مشیرضیاء لنجارنے نیب میں بیان ریکارڈ کرادیئے۔

فریال تالپورکےشوہرمیرمنور تالپور،صوبائی وزیر علی مردان شاہ اور وزیر اعلیٰ سندھ کے سابق مشیر ضیاء لنجار نیب سندھ کے صوبائی دفتر پہنچے اوراپنے بیان ریکارڈ کرائے۔

نیب ذرائع کے مطابق میر منور تالپور اور نوابشاہ سے تعلق رکھنے والے وزیر اعلیٰ سندھ کے سابق مشیر ضیاء لنجار سے غیر قانونی اثاثہ جات بنانے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

صوبائی وزیر علی مردان شاہ پر عمرکوٹ میں فنڈز کی خرد برد کا الزام ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں