ہفتہ, فروری 8, 2025
اشتہار

شہیدوں کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے، قوم آج بھی سانحہ اے پی ایس پر سوگوار ہے،آصف زرداری

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی : سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کی تمام نرسریاں ختم کرنا ہوں گی۔ پیپلزپارٹی، شہیدوں کا خون رائیگاں نہیں ہونے دے گی، قوم آج بھی سانحہ اے پی ایس پر سوگوار ہے۔

تفصیلات کے مطابق سانحہ آرمی پبلک اسکول کی دوسری برسی کے موقع پر سابق صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ قوم آج بھی سانحہ اے پی ایس پر سوگوار ہے، معصوم شہیدوں کا خون نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد کا تقاضا کر رہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ دہشت گردی کی تمام نرسریاں ختم کرنا ہوں گی، شہیدوں کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔

دوسری جانب ملکی سیاسی تاریخ میں پانچ سال کامیابی سے حکومت کرنیوالے مفاہمت کے بادشاہ آصف زرداری کی وطن واپسی کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔


مزید پڑھیں : آصف زرداری کی وطن واپسی کے امکانات روشن


پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے دبئی سے وطن واپسی کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں، آصف زردار ی کے استقبال کے لیے پارٹی رہنمائوں نے انتظامات شروع کردیے ہیں، اس ضمن میں صلاح و مشورے جاری ہیں، ٹرک بھی تیار کیا جارہا ہے جس میں زرداری ایئرپورٹ سے ٹرک میں بیٹھ کر اپنی منزل تک پہنچیں گے۔

خیال رہے کہ سولہ دسمبر دوہزار چودہ کو جب پشاور آرمی پبلک اسکول میں خون کی ہولی کھیلی گئی، دہشتگردوں نےعلم کے پروانوں کےبے گناہ لہو سے وحشت و بربریت کی نئی تاریخ رقم کی۔

اس سانحہ کے نتیجے میں 147افراد شہید ہوئے تھے، جن میں 130 سے زیادہ بچے بھی شامل تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں