اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

حمزہ شہباز کے ساتھ ڈرامہ کیا گیا، انہیں صبر سے کام لینا چاہیے تھا، آصف زرداری

اشتہار

حیرت انگیز

نوابشاہ : سابق صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ آج حمزہ شہباز کے ساتھ ڈرامہ کیا گیا، انہیں صبر سے کام لینا چاہیے تھا، میں اکیلا نہیں ہوں، تمام جماعتیں میرے ساتھ ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے زرداری ہاؤس نوابشاہ میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ آصف زرداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی کےخلاف ہمیشہ اور ہردور میں سازشیں کی گئیں، لیکن اب میں اکیلانہیں ہوں، تمام جماعتیں میرے ساتھ ہیں۔

موجودہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ لوگ چندہ لے سکتےہیں، حکومت نہیں چلاسکتے، چندے کے پیسوں میں بھی چوری کی گئی، اللہ انہیں کبھی معاف نہیں کرے گا۔

سابق صدر نے کہا کہ حکمرانوں کو  عقل نہیں ہے،آج ڈالر155روپے پرجارہا ہے، آج بینکوں میں پیسا نہیں ہے، معیشت گرتی جارہی ہے۔

آصف زرداری کا اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی کی گرفتاری سے متعلق کہنا تھا کہ آج نیب کی جانب سے حمزہ شہباز کے ساتھ ڈرامہ کیا گیا،انہیں صبر سےکام لینا چاہیے تھا۔

مزید پڑھیں: اٹھارویں ترمیم ختم کرنے کے لیے مجھ پر کیسز بنائے جارہے ہیں، آصف زرداری

انہوں نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو نوجوان ہے، اس کا خون گرم اور جوشیلا ہے، انہوں نے کارکنان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میرے بچوں بلاول، بختاور اور آصفہ کا خیال رکھنا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں