پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کسی پارٹی کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا امکان مسترد کردیا۔
تفصیلات کے مطابق سابق صدرآصف علی زرداری سے پیپلز پارٹی پنجاب کے رہنماؤں نے ملاقات کی۔ لاہور میں ہونے والی ملاقات میں آئندہ انتخابات کی حکمت عملی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کسی جماعت سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں کرے گی۔ پی پی آئندہ انتخابات میں اکیلے لڑےگی۔
سابق صدر کا کہنا تھا کہ ہر حلقے سے ٹکٹ کیلئے متعدد درخواستیں آرہی ہیں۔ ہرحلقے میں مضبوط امیدوار کھڑے کیے جائیں گے۔
آصف زرداری نے ہدایت کی کہ جہاں کمزور امیدوار ہیں وہاں مضبوط امیدوار لائیں۔ پیپلز پارٹی بھرپور طریقے سے الیکشن میں حصہ لے گی۔