جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

کچھ افراد مجھے پھنسانے کی کوشش کر رہے ہیں، آصف علی زرداری

اشتہار

حیرت انگیز

نواب شاہ: پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ کچھ افراد انھیں پھنسانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آصف علی زرداری سندھ کے شہر نواب شاہ میں ورکرز سے خطاب کر رہے تھے، انھوں نے کہا ’میرے خلاف سازشیں ہو رہی ہیں، کچھ افراد مجھے پھنسانے کی کوشش کر رہے ہیں۔‘

[bs-quote quote=”نیب کا قانون سخت ہونے سے افسران اور وزرا خوف زدہ ہیں” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”آصف زرداری” author_job=”پی پی شریک چیئرمین”][/bs-quote]

- Advertisement -

پی پی کے رہنما کا کہنا تھا کہ نیب کا قانون سخت ہونے سے افسران اور وزرا خوف زدہ ہیں، میں حالات کا مقابلہ کر رہا ہوں اور کرتا رہوں گا۔

آصف زرداری نے کہا کہ عوام کو نوکریاں دینا گناہ ہے تو یہ گناہ کرتا رہوں گا، میرا جینا مرنا عوام کے ساتھ ہے، بے نظیر کے مشن کو جاری رکھوں گا۔

انھوں نے بڑھتی ہوئی مہنگائی کے تناظر میں پاکستان تحریکِ انصاف کی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آج ڈالرکہاں پہنچ گیا ہے۔


یہ بھی پڑھیں:  جج کی رخصت کے باعث منی لانڈرنگ کیس میں پیش رفت نہ ہو سکی


دریں اثنا آصف زرداری نے نواب شاہ کے پارٹی عہدے داران اور رہنماؤں سے بھی ملاقات کی، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ نواب شاہ کے عوام نے انھیں بھرپور مینڈیٹ دیا ہے، عوام کے مسائل کے حل میں کوتاہی برداشت نہیں کریں گے۔

انھوں نے پارٹی رہنماؤں کو ہدایت کی کہ عوام سے رابطے فعال کیے جائیں، اور عوام کے مسائل ترجیحی بنیاد پر حل کرانے میں کردار ادا کیا جائے۔ انھوں نے کہا ’جلد عوامی ملاقاتیں کر کے مسائل سن کر خود ازالہ کروں گا۔‘

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں