بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

آصف زرداری کو آج کراچی منتقل کیے جانے کا امکان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سابق صدر آصف زرداری کو آج کراچی منتقل کیے جانے کا امکان ہے ،حکومت سندھ نے آصف زرداری کے علاج کی تیاریاں مکمل کرلیں ہیں ، انھیں ادارہ امراض قلب میں شفٹ لے جایا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف زرداری کو اسلام آباد میں قیام کے بعد آج کراچی لایا جائے گا، سندھ حکومت نے تمام تیاریاں مکمل کرلیں ہیں اور آصف زرداری کی صحت سے متعلق میڈیکل بورڈتشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، سینئرڈاکٹرزپرمشتمل ٹیم تشکیل دی جائے گی۔

آصف زرداری کوعارضہ قلب این آئی سی وی ڈی میں رکھا جائے گا۔

گذشتہ روز آصف زرداری رہائی کے بعد زرداری ہاؤس پہنچ گئے، پمز اسپتال سے آصف زرداری وہیل چیئر پر باہر میں آئے توکارکنوں نے پھول نچھاور کیے، ہاتھ چومے، نعرے لگا ئے۔

مزید پڑھیں :آصف علی زرداری کو رہا کردیا گیا

بعد ازاں آصف زرداری کوفی الحال ڈاکٹرزنےسفرنہ کرنےکامشورہ دیا تھا، ناصرشاہ کا کہنا تھا کہ آصف زرداری آج رات اسلام آبادمیں قیام کریں گے انھیں کل کراچی منتقل کیاجائے گا۔

یاد رہے اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق صدر آصف زرداری کی طبی بنیادوں پر درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے ایک ایک کروڑ روپےکے دوضمانتی مچلکے جمع کرانےکاحکم دیا تھا۔

میڈیکل بورڈنے سابق صدر کی نئی طبی رپورٹ میں کہا تھا کہ ملزم کا جیل میں علاج ممکن نہیں،آصف زرداری کو انجیو گرافی کی ضرورت ہے اور مزید اسٹنٹ ڈالنے کی صورت میں انجیو پلاسٹی بھی کرنا پڑےگی جیل میں رہنےسےجان کوخطرہ ہو سکتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں