تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

جمہوریت ہماری روح، اس کا علم کبھی سرنگوں نہیں ہونے دینگے، زرداری

پی پی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ جمہوریت ہماری روح ہے اور ہم اس کا علم کبھی سرنگوں نہیں ہونے دینگے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری نے جمہوریت کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ پی پی پی کی قیادت اور کارکنوں نے اپنے خون سے چراغ روشن کر کے عوام کی رہنمائی کی، پیپلز پارٹی جمہوریت کی مضبوطی اور بقا کیلئے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔

آصف زرداری نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو شہید نےعوام کو سوچنے کیلئے شعور اور بولنے کیلئے زبان دی، مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو نے اپنا سارا گلشن جمہوریت کی خاطر قربان کردیا، بینظیر بھٹو شہید نے جمہوریت کی خاطر قید وبند کے ساتھ جبر اور تشدد برداشت کیا، جیالوں نے کوڑے کھائے اور جیلیں برداشت کیں، وہ جمہوریت کی خاطر بڑے وقار کے ساتھ تختہ دار پر چلے گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ با اختیار پارلیمان ہی جمہوریت کی پہچان ہے، پارلیمان کو کمزور اور بے توقیر کرنے کی وجہ سے ملک مشکلات کا شکار ہوا جب کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے اپنے اتحادیوں کی مدد سے پارلیمان کو با اختیار بنایا۔

Comments

- Advertisement -