پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

عام انتخابات میں پیپلزپارٹی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی، آصف زرداری

اشتہار

حیرت انگیز

نواب شاہ: پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ عام انتخابات میں پیپلزپارٹی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے نوشہروفیروز کے عہدیداران و کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا، آصف زرداری نے کہا کہ عام انتخابات میں پیپلزپارٹی بھرپور طریقے سے حصہ لے رہی ہے، نوشہروفیروز پیپلزپارٹی کا قلعہ ہے۔

[bs-quote quote=”پیپلزپارٹی عوام کی سیاست کرتی ہے، پارٹی کارکنان ہی ہمارے دست و بازو ہیں” style=”style-2″ align=”left” author_name=”آصف زرداری”][/bs-quote]

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی عوام کی سیاست کرتی ہے، پارٹی کارکنان ہی ہمارے دست و بازو ہیں، کارکنان الیکشن کی بھرپور تیاری کریں۔

قبل ازیں آصف علی زرداری سے پیر مظہر الحق نے ملاقات کی، دونوں رہنماؤں میں ضلع دادو کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں دادو میں انتخابات 2018 سے متعلق صلاح مشورے کئے گئے۔

واضح رہے کہ سابق صدر کا کہنا تھا کہ مجھے پتہ ہے کہ دو سال سے صوبے میں ترقیاتی کام نہیں ہوئے ہیں، کارکنان الیکشن کی بھرپور تیاری کریں، میں نواب شاہ سے الیکشن لڑ رہا ہوں، اگلے پانچ سال بھی سندھ میں ہماری حکومت ہوگی۔

پنجاب میں پیپلز پارٹی کے حکومت سے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں ہماری حکومت ہوگی، اکثریتی نہیں تو مخلوط ہوگی۔

آصف زرداری کا کہنا تھا کہ کوشش ہے پاکستان کی مصنوعات عالمی منڈی میں بھی میسر ہوں، عالمی رہنماؤں پر زور دیا ہے کہ پاکستان کی عالمی منڈی تک رسائی میں مدد کریں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں