لاہور : سابق صدرآصف زرداری اور طاہرالقادری کی دوہفتے کےدوران دوسری ملاقات انتیس دسمبر کو ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق ن لیگ کےخلاف گھیرا تنگ ہونا شروع ہوگیا ، سابق صدرآصف زرداری نے طاہرالقادری کا ایک بار پھر رابطہ کیا ، آصف زرداری، طاہرالقادری سے(29)انتیس دسمبر کو لاہورمیں وفد کے ہمراہ اہم ملاقات کریں گے۔
وفدمیں خورشید شاہ، قمرزمان کائرہ،رحمان ملک شامل ہونگے۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں تیس دسمبر کو ہونے والی اے پی سی پرمشاورت ہوگی اور سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کےلواحقین کے حصول انصاف کیلئے حکمت عملی پرغور ہوگا۔
پیپلزپارٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ شہبازشریف کو قانون کی گرفت میں لائے بغیر انصاف ممکن نہیں۔
گزشتہ روز عمران خان نے بھی طاہرالقادری سے ملاقات کرکے مکمل حمایت کا یقین دلایا تھا۔
ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ جب ماڈل ٹاﺅن کا سانحہ سب نے ٹی وی پر براہ راست دیکھا، انتہائی دلخراش مناظر تھے جس طرح 14 بے گناہ لوگوں کو خون میں نہلایا گیا۔
مزید پڑھیں : طاہرالقادری جو بھی فیصلہ کریں گے پی ٹی آئی طاہرالقادری کا بھرپور ساتھ دے گی، عمران خان
عمران خان نے کہا کہ یقین دہانی کراتے ہیں کہ ہم سانحہ ماڈل ٹاؤن کے متاثرین کے ساتھ ہیں، طاہرالقادری جو بھی فیصلہ کریں گے پی ٹی آئی طاہرالقادری کا بھرپور ساتھ دے گی، یہ سیاسی اتحاد نہیں بن رہا بلکہ ایک انسانی معاملہ ہے، اس لیے پی اے ٹی کا ساتھ دے رہے ہیں تاکہ آئندہ کوئی پولیس کو ذاتی مقاصد کیلئے استعمال نہ کرے۔
یاد رہے کہ آصف زرداری دو ہفتے پہلے بھی طاہر القادری سے ابتدائی مشاورت کرچکے ہیں۔