جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

بلاول بھٹو جلد مشکلات سے نکل کر آگے آئے گا، آصف زرداری

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : سابق صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو مشکلوں سے نکل کر آگے آئے گا، شہید ذوالفقارعلی بھٹو اور بینظیر بھٹو نے جو درس دیا ہم اس پر چلتے ہوئے عوام کی مشکلات دور کریں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بینظیر بھٹو کی برسی پر اسپتال سے جاری ہونے والے پہلے ویڈیو پیغام میں کہی، ان کا یہ پیغام راولپنڈی میں ہونے والے پیپلزپارٹی کے جلسے میں دکھایا گیا۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین نے کہا کہ راولپنڈی میں جس مقام پر آج بلاول بھٹو گیا، ذوالفقارعلی بھٹو اور بینظیر کو اسی شہر راولپنڈی میں شہید کیا گیا، ڈکٹیٹر دونوں سے خوفزدہ تھے، آج ان دونوں کے ساتھ قدرت نے کیا کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کی آواز اٹھانے والے ان کے نمائندوں کی آواز بند کی جاتی ہے جو لوگ عوام کے نمائندے نہیں انہیں بڑھا چڑھا کر دکھایا جاتا ہے، پیپلز پارٹی عوامی حکومت لائے گی، مزدور، کسان مشکل میں پیں، مہنگائی بڑھ گئی ہے۔

 ان کا مزید کہنا تھا کہ  بلاول بھٹو تیزی سےمشکلوں سے نکل کر آگےآئےگا، شہید ذوالفقار علی بھٹواوربی بی کاعوام سےمتعلق درس ہمیں یادہے، اس درس پر چلتے عوام کی مشکلات کو آسان کریں گے۔

اللہ نے ہمیں خوبصورت ملک سے نوازا ہے، جس کو عقل ہوگی وہ اس ملک کو آگے لے جاسکتا ہے، ہم نے اپنے دور میں پہلے بھی عوام کی خدمت کی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں