ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

’آصف زرداری صدر کے عہدے کیلئے امیدوار ہوں گے‘

اشتہار

حیرت انگیز

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے اعلان کیا ہے کہ آصف زرداری صدر کےعہدے کیلئے امیدوار ہوں گے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ آئینی عہدے ہمارا حق ہیں پیپلزپارٹی صدر، چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی کیلئے امیدوار کھڑا کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی وزارت عظمیٰ کے لیے ن لیگ کو ووٹ دے گی لیکن وفاقی حکومت کا حصہ نہیں بنے گی۔

- Advertisement -

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ انڈیپنڈنٹ گروپ اور (ن) لیگ کے پاس ہم سے زیادہ نمبرز ہیں، پی ٹی آئی نے اعلان کیا ہے کہ پی پی سے ڈائیلاگ نہیں کرے گی، پی ٹی آئی نے ظاہر کر دیا کہ وہ حکومت نہیں بنا سکتی، پیپلز پارٹی نے وفاقی حکومت میں وزارتیں نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے، پیپلز پارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ کوئی وزارت نہیں لیں گے، ملک میں سیاسی کشیدگی کو بڑھانا نہیں چاہتے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان جل رہا ہے کوئی اس آگ کوبجھانےکی صلاحیت رکھتاہے تووہ آصف زرداری ہیں ملک کیلئے ضروری ہے کہ آصف زرداری صدر کاعہدہ سنبھالیں اور وفاق کو بحران سے بچائیں ہم اتفاق رائے سے فیصلے کرینگے توامید ہے عوام کےمسائل حل کرسکیں گے جو ماحول بن رہا ہے اس کا فائدہ ملک دشمن اٹھانا چاہتے ہیں انتہاپسندی کی سیاست کو چھوڑیں اور ملک کا سوچیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ بلیک میل کرنا چاہتے تو ن لیگ اور پی ٹی آئی کو کہتا مجھے وزیراعظم بنائیں ورنہ کچھ قبول نہیں کس نے کہا تھا پی ٹی آئی کو پارلیمان چھوڑ کر جائے، شہبازشریف ،راجہ ریاض ملکر نگراں حکومتیں بنائیں گے تو کہیں نا کہیں گڑبڑ ہوگی پاکستان کے عوام مجھے مینڈیٹ دیتے ہیں تو پھر مجھ سے سوال ہو سکتا ہے  جمہوریت کی خوبصورتی یہی ہے کہ سب کی اپنی رائے ہوتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں