اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

’عمران خان کے سیاسی مستقبل کا فیصلہ آصف زرداری کریں گے‘

اشتہار

حیرت انگیز

وفاقی وزیر صحت قادر پٹیل نے کہا کہ عام انتخابات میں پی ٹی آئی کا صفایا ہو جائے گا عمران خان کے سیاسی مستقبل کا فیصلہ آصف زرداری ہی کریں گے۔

ایک بیان میں قادر پٹیل نے کہا کہ کراچی کے جیالوں نے شہریوں کے دل جیت کر مینڈیٹ حاصل کیا ہے لوگ کہتے تھے لیاری سے پیپلزپارٹی ختم ہوگئی ہے لیاری نے بتایا دیا لیاری بھٹو کا ہے۔

قادر پٹیل نے کہا کہ کراچی سے عام انتخابات میں بھی مخالفین کو سرپرائز ملے گا رہنمائی آصف زرداری کی، قیادت بلاول بھٹو کی اور فتح عوام کی ہوگی۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ جن کا کراچی سے کوئی رکن اسمبلی نہیں وہ ہمارےمینڈیٹ کو چیلنج کر رہے ہیں پی ٹی آئی والوں کا کام صرف چولیں مارنا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں