بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

آصف زرداری کی صحت کو صوبائیت کا رنگ نہ دیا جائے، چوہدری شجاعت حسین

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ آصف زرداری کی صحت کوصوبائیت کارنگ نہ دیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق چوہدری شجاعت حسین سے طارق حسن کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی جس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: نوازشریف معاملے کے طوفان کو عمران خان نے ہی کنٹرول کرنا ہے، چوہدری شجاعت حسین

اس موقع پر چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ آصف زرداری پورے پاکستان کےصدررہ چکےہیں اس لیے حکومت سابق صدر کو قانون کے مطابق سہولتیں فراہم کرےتاکہ صوبائیت کامعاملہ رنگ نہ پکڑسکے۔

انہوں نے کہا کہ سابق صدر پر جو مقدمات ہیں ان کا پنجاب میں ٹرائل کرنے سے ایسے عناصر کو بات کرنے کا موقع ملتا ہے جو صوبائیت کا پرچار چاہتے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں