اسلام آباد : احتساب عدالت نے 8ارب کی مشکوک ٹرانزیکشن کے ریفرنس میں آصف علی زرداری پر ویڈیو لنک کے ذریعے فرد جرم عائد کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے 14 اکتوبر کی تاریخ مقرر کردی۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی احتساب عدالت میں آصف زرداری اور دیگر کے خلاف 8ارب کی مشکوک ٹرانزیکشن کے ریفرنس پر سماعت ہوئی ، وکیل فاروق ایچ نائیک نے کہا آصف زرداری بیمار ہیں،ویڈیو لنک پرفردجرم کی کارروائی کر لی جائے۔
فاروق ایچ نائیک نے کہا اگر آپ زیارہ اصرار کریں تو آئندہ سماعت پر پیش ہو جائیں گے، جس پر جج احتساب عدالت نے کہا پھر کل بلا لیتے ہیں تو وکیل کا کہنا تھا کہ کل مشکل ہو جائے گا جو تاریخ دیں گے پیش ہو جائیں گے۔
عدالت نے ویڈیو لنک پر فرد جرم عائد کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے کہا آئندہ سماعت پر پیش نہیں ہوئے تو وارنٹ جاری کریں گے۔
عدالت نے فرد جرم کیلئے 14 اکتوبر کی تاریخ مقرر کرتے ہوئے آصف زرداری کی آج کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی اور سماعت 14 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔
خیال رہے آصف زرداری پر8 ارب سےزائدکی مبینہ مبنی لانڈرنگ کاالزام ہے جبکہ سابق صدر کےمبینہ فرنٹ مین مشتاق احمدکوعدالت اشتہاری قرار دے چکی ہے۔
آصف زرداری 8 ارب کی مشکوک ٹرانزیکشنز کے کیس میں مستقل ضمانت پر ہیں۔ نیب کا ریفرنس میں کہا گیا تھا کہ اس بات کے ٹھوس شواہد ہیں کہ آصف زرداری نے کراچی میں کرپشن سے اپنا گھر بنایا