اشتہار

آصف زرداری کا مشن لاہور ناکام

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری کو اس بار مشن لاہور میں کامیابی نہ مل سکی اور وہ ناکام لوٹ گئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق رواں ہفتے پنجاب سیاسی ہنگامہ خیزی کا مرکز رہا۔ گورنر کی جانب سے وزیراعلیٰ کو عدم اعتماد کا ووٹ لینے کی ایڈوائس، نہ لینے پر ڈی نوٹیفائی کرنا، پرویز الہٰی کا عدالت سے رجوع اور وہاں سے عہدے پر بحالی، ن لیگ کی جانب سے تحریک عدم اعتماد کا جمع ہونا یہ سب گزشتہ ہفتے زور وشور سے ہوا۔

اسی سیاسی شور شرابے میں سابق صدر آصف علی زرداری کو سیاسی جوڑ توڑ کے ماہر مانے جاتے ہیں نے بھی لاہور میں ڈیرے ڈالے اور چوہدری شجاعت حسین سمیت کئی اہم ملاقاتیں کیں تاہم ان کا اس بار مشن لاہور ناکام ہوا۔

- Advertisement -

ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف زرداری نے لاہور میں مسلم لیگ ق کے چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کی تاہم وہ ان سے پنجاب میں کسی بھی سیاسی تبدیلی کے حوالے سے پرویز الہٰی کی گارنٹی لینے میں ناکام رہے۔

ذرائع کے مطابق زرداری کو چوہدری شجاعت کے ذریعے ق لیگ کے ایم پی ایز توڑنے میں بھی ناکامی ہوئی اور تحریک انصاف کے اراکین پنجاب اسمبلی بھی کھل کر اپنی پارٹی کی مخالفت پر راضی نہ ہوئے۔

آصف زرداری ایک ہفتہ لاہور میں قیام کے بعد کراچی روانہ ہوگئے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں