لندن : شہید بےنظیر بھٹو کی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری نے گلوبل ہیلتھ میں گریجویشن مکمل کرلیا، آصفہ نے لندن سےگریجویشن کی ڈگری لی۔
تفصلات کے مطابق بلاول اور بختاور کے بعد بے نظیر بھٹو کی چھوٹی صاحبزادی نے بھی گریجویشن مکمل کرلیا، لندن کے رائل فیسٹول ہال میں ہونے والی یونیورسٹی تقریب میں آصف زرداری، بلاول بھٹو اور بختاور بھٹو نے شرکت کی، آصفہ بھٹو نے ماسٹرز ان گلوبل ہیلتھ اینڈ ڈویلپمنٹ میں گریجویشن مکمل کی۔
سماجی رابطے کی معروف ویب سائٹ ٹوئٹر پر آصفہ نے ’’گریجوایشن ڈے ‘‘کا ٹویٹ کیا۔
Graduation day !!!!
— Aseefa B Zardari (@AseefaBZ) July 8, 2016
بلاول بھٹوزرداری نے ٹویٹر پر بختاور بھٹو کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ ہمارےخاندان کیلئے ایک قابل فخر لمحہ ہے۔
At @aseefabz graduation! #proudfamilymoment @ London, United Kingdom https://t.co/fYWzfBRl0Q
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) July 8, 2016
#Graduation #Masters @aseefabz #proudfamily @ Royal Festival Hall, Southbank Centre, London https://t.co/cYGHLaLYf9
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) July 8, 2016
بختاور بھٹو زرداری نے آصفہ کو گریجوایشن کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ سب سے چھوٹی ’’بھٹو زرداری ‘‘ بھی اب ایم ایس سی کر چکی ہے۔
The youngest Bhutto-Zardari now has an MSc @AseefaBZ #ProudFamily #MissingSMBB ❤️❤️❤️
— Bakhtawar B-Zardari (@BakhtawarBZ) July 8, 2016
وزیراعلیٰ سندھ نے بھی آصفہ بھٹو کو گریجویشن کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ شہید بے نظیر بھٹو کی تربیت اور آصف زرداری کی رہنمائی کا نتیجہ ہے۔