کراچی: پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کی ہمشیرہ آصفہ بھٹو زرداری نےاپنے بھائی کی کامیابی کے یقینی ہونے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق آصفہ زرداری نے یہ اعلان اپنے ٹویٹر پیغام میں کوئٹہ میں پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو کی جانب سے حکومت کو للکارنے کے فوراً بعد کی۔
بلاول بھٹو زرداری آج سانحہ پولیس ٹریننگ سنٹر میں شہید ہونے والے پولیس ریکروٹس سے اظہارِ یکجہتی کے لیے کوئٹہ میں جہاں انہوں نے دھواں دھار میڈیا کانفرنس کی۔
مطالبات نہ مانےتوقبل ازوقت انتخابات کے لیے مہم چلائیں گے
انہوں نے مسلم لیگ ن کی حکومت سے ۷ نومبر تک مطالبات تسلیم کرنے کا مطالبہ کیا ہے‘ بصورت دیگر قبل از وقت انتخابات کی جدوجہد کا اعلان کیا ہے۔
#BenazirBhutto had the courage to stand up against the dictator no matter his rank. Nawaz is worried about the shadow uniform on #Musharraf
— Aseefa B Zardari (@AseefaBZ) March 18, 2016
اس موقع پر بلاول نے اپنے شہید نانا سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو اور اپنی شہید والدہ بینظیر بھٹو کا بھی تذکرہ کیا اور کہا کہ ہم شہادت کے دکھ کو سمجھتے ہیں اور مزید قربانیاں دینے کے لیے تیار ہیں۔
ان کی تقریر کے فوراً بعد آصفہ بھٹو زرداری نے ٹویٹ کیا کہ ’یہ بازی خون کی بازی ہے یہ بازی ہم ہی جیتیں گے‘۔ اور ساتھ ہی اپنے بھائی بلاول کو اس پوسٹ میں ٹیگ بھی کیا۔
یاد رہے کہ آصفہ بھٹو اکثر اہم سیاسی مواقع پر بلاول بھٹو کے ہمراہ نظرآتی ہیں اور سیاست سے باقاعدہ تعلق نہ ہونے کے باوجود سوشل میڈیا پر بلاول بھٹو زرداری کی حمایت کرتی رہتی ہیں۔