معروف پاکستانی گلوکار عاصم اظہر اور ان کی منگیتر و اداکارہ میرب علی کی گنگنانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ماڈل و اداکارہ میرب علی نے ویڈیو شیئر کی جس میں عاصم اظہر گٹار تھامے مشہور گانا ’بول نہ ہلکے ہلکے‘ گنگنا رہے ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ’میرب بھی ان کے ساتھ گنگنا رہی ہیں۔‘
میرب علی نے چند گھنٹوں قبل یہ ویڈیو شیئر کی جسے اب تک ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور ان کی آواز کی تعریف کررہے ہیں۔
معروف اداکارہ حرا مانی نے بھی ویڈیو پر پسندیدگی کا اظہار کیا۔
میرب علی اور عاصم اظہر سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتے ہیں اور اکثر ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرتے رہتے ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ مشہور گانے ’بول بول نہ ہلکے ہلکے‘ کو اس سے قبل راحت فتح علی خان بھی گنگنا چکے ہیں جبکہ اس کے بول گلزار نے لکھے تھے اور گانے میں مہا لکشمی ایئر بھی اپنی آواز کا جادو جگا چکی ہیں۔
بالی ووڈ فلم ’جھوم برابر جھوم‘ میں بھی گانے کو شامل کیا گیا تھا جس کی کاسٹ میں امیتابھ بچن، ابھیشک بچن، پریتی زنٹا، شنکھر مادھون، شامل تھے جبکہ فلم کے میوزک ڈائریکٹر احسان نورانی تھے۔