پاکستان کے معروف گلوکار عاصم اظہر اور اداکارہ میرب علی نے اچانک منگنی کا اعلان کر کے مداحوں کو سرپرائیز دے دیا۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹا گرام پر گلوکار عاصم اظہر نے میرب علی کے ساتھ منگنی کی تصاویر پوسٹ کر دیں جن میں دونوں کو خوشگوار موڈ میں دیکھا جا سکتا ہے۔
عاصم اظہر نے تصاویر کے کیپشن میں اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے لکھا کہ اللہ تعالی کے فضل اور اپنے والدین کی دعاؤں سے ہم دونوں نے منگنی کرلی۔
گلوکار نے کہا کہ اللہ سبحانہ و تعالیٰ ہمیں اپنی حفاظت میں رکھے اور یہ خوشیاں ہمیشہ کے لیے قائم رہیں۔ عاصم اظہر نے مداحوں سے دعاؤں کی بھی درخواست کی۔
View this post on Instagram
انسٹا گرام پر عاصم اظہر کی جانب سے تصاویر پوسٹ کرتے ہی مداح حیران رہ گئے۔ تصاویر کو چند ہی منٹوں میں ہزاروں مداحوں نے پسند کیا اور وہ منگنی کرنے پر دونوں کو مبارکباد پیش کر رہے ہیں۔