جمعرات, جنوری 2, 2025
اشتہار

عاصم اظہر نے ہانیہ عامر سے متعلق کیا کہا؟ ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

معروف گلوکار عاصم اظہر نے کنسرٹ کے دوران اداکارہ ہانیہ عامر کو ’ایکسٹرا‘ قرار دے دیا۔

گلوکار عاصم اظہر ان دنوں ملک کے مختلف شہروں میں کنسرٹ کررہے ہیں اور ان کے مداح بھی لائیو پرفارمنس سے خوب محظوظ ہورہے ہیں۔

گزشتہ روز عاصم اظہر نے پنجاب کے شہر ملتان میں میوزک کنسرٹ کیا، اس کنسرٹ کے دوران گلوکار کے مداحوں نے ان کی سابقہ دوست ہانیہ عامر کے نام کے نعرے لگانے شروع کردیے۔

- Advertisement -

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہانیہ عامر کا نام سن کر پہلے تو عاصم اظہر نے اسے نظر انداز کیا۔

گلوکار نے بعد میں کنسرٹ میں موجود مداحوں سے کہا کہ ’دیکھو جو ایکسٹرا (اضافی) نام لے گا ناں تو پھر مزا نہیں آئے گا۔‘

 

View this post on Instagram

 

A post shared by BLOGMEDIA.PK (@blogmedia.pk)

عاصم اظہر کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے اور صارفین کی جانب سے اس پر تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔

یہ پڑھیں: ہانیہ عامر، عاصم اظہر کے کنسرٹ میں پہنچ گئیں، ویڈیو وائرل

واضح رہے کہ اس سے قبل کراچی میں عاصم اظہر کی جانب سے کیے گئے میوزک کنسرٹ میں ہانیہ عامر نے شرکت کی تھی، ہانیہ عامر کی عاصم اظہر کا شو انجوائے کرتے متعدد ویڈیوز بھی وائرل ہوئی تھیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں