کراچی: پاکستانی گلوکار اور کرکٹ شائق عاصم اظہر نے نیوزی لینڈ کے ہاتھوں بھارت کی شکست پر افسردگی کا اظہار کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق دبئی کے اسٹیڈیم میں نیوزی لینڈ اور بھارت کی ٹیمیں مدمقابل تھیں، نیوزی لینڈ نے فتح حاصل کر کے سیمی فائنل تک رسائی کی ایک سیڑھی اور عبور کرلی۔
نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیتا اور پہلے فیلڈنگ کو ترجیح دیتے ہوئے بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی، کیویز بولرز کی شاندار کارکردگی دکھا کر بھارتی بلے بازوں کو مختصر ترین ہدف تک محدود رکھا۔
بھارتی بلے بازوں نے مقررہ بیس اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر صرف 110 رنز اسکور کیے، جڈیجہ اور پانڈیا کے علاوہ کوئی بھی بلے باز زیادہ دیر تک وکٹ پر نہ ٹھہر سکا۔
مزید پڑھیں: ٹی ٹوینٹی کا بدترین ریکارڈ بھارٹ کے نام
ویڈیو دیکھیں: عاصم اظہر نے افغانستان سے فتح کو اپنی سالگرہ کا تحفہ قرار دے دیا
ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈنےبھارت کو8وکٹوں سےآؤٹ کلاس کردیا اور 111 رنز کا ہدف 15ویں اوور میں حاصل کرلیا، ڈیرل مچل 49 اور ولیمسن 33 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔
آج کے میچ میں شکست کے بعد بھارت کی سیمی فائنل تک رسائی کچھ مشکل نظر آرہی ہے، کوہلی الیون افغانستان، اسکاٹ لینڈ اور نمبیا سے میچز کھیلے گی، جس میں سے بدھ کے روز ہونے والے میچ میں بھارتی ٹیم کو سیمی فائنل تک رسائی کے لیے افغانستان کو شکست دینا لازمی ہوگی کیونکہ اس فتح کے بعد اگلے مرحلے تک رسائی کا امکان ہوسکتا ہے۔
Tough luck India… We all really wanted an #INDvPAK final. 🙁 #NZvIND #T20WorldCup
— Asim Azhar (@AsimAzharr) October 31, 2021
پاکستانی گلوکار عاصم اظہر نے آج کے میچ میں ہونے والی شکست کے بعد لکھا کہ آج بھارت کے لیے اچھا دن نہیں تھا۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’ہم سب پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کا فائنل دیکھنا چاہتے ہیں‘۔