تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

عاصم اظہر بھارت کی شکست پر افسردہ کیوں؟

کراچی: پاکستانی گلوکار اور کرکٹ شائق عاصم اظہر نے نیوزی لینڈ کے ہاتھوں بھارت کی شکست پر افسردگی کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دبئی کے اسٹیڈیم میں نیوزی لینڈ اور بھارت کی ٹیمیں مدمقابل تھیں، نیوزی لینڈ نے فتح حاصل کر کے سیمی فائنل تک رسائی کی ایک سیڑھی اور عبور کرلی۔

نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیتا اور پہلے فیلڈنگ کو ترجیح ‏دیتے ہوئے بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی، کیویز بولرز کی شاندار کارکردگی دکھا کر بھارتی بلے بازوں کو مختصر ترین ہدف تک محدود رکھا۔

بھارتی بلے بازوں نے مقررہ بیس اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر صرف 110 رنز اسکور کیے، جڈیجہ اور پانڈیا کے علاوہ کوئی بھی بلے باز زیادہ دیر تک وکٹ پر نہ ٹھہر سکا۔

مزید پڑھیں: ٹی ٹوینٹی کا بدترین ریکارڈ بھارٹ کے نام

ویڈیو دیکھیں: عاصم اظہر نے افغانستان سے فتح کو اپنی سالگرہ کا تحفہ قرار دے دیا

ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈنےبھارت کو8وکٹوں سےآؤٹ کلاس کردیا اور 111 رنز کا ہدف 15ویں اوور میں حاصل کرلیا، ڈیرل مچل 49 اور ولیمسن 33 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔

آج کے میچ میں شکست کے بعد بھارت کی سیمی فائنل تک رسائی کچھ مشکل نظر آرہی ہے، کوہلی الیون افغانستان، اسکاٹ لینڈ اور نمبیا سے میچز کھیلے گی، جس میں سے بدھ کے روز ہونے والے میچ میں بھارتی ٹیم کو سیمی فائنل تک رسائی کے لیے افغانستان کو شکست دینا لازمی ہوگی کیونکہ اس فتح کے بعد اگلے مرحلے تک رسائی کا امکان ہوسکتا ہے۔

پاکستانی گلوکار عاصم اظہر نے آج کے میچ میں ہونے والی شکست کے بعد لکھا کہ آج بھارت کے لیے اچھا دن نہیں تھا۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’ہم سب پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کا فائنل دیکھنا چاہتے ہیں‘۔

Comments

- Advertisement -