اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

برطانیہ میں‌ مقیم عاصم اظہر کی خالہ نے قوم کا سر فخر سے بلند کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی گلوکار عاصم اظہر کی خالہ کو برطانوی ملکہ نے شاہی بحریہ کی پہلی کپتان بنانے کی منظوری دے دی۔

اس بات کی اطلاع گلوکار عاصم اظہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر  دی اور بہت زیادہ خوشی کا اظہار بھی کیا۔

انہوں نے لکھا کہ ’آج کا دن میرے یا ہمارے خاندان کے لیے نہیں بلکہ پوری قوم کے لیے  فخر کا  دن ہے‘۔

انہوں نے بتایا کہ برطانوی ملکہ نے دردانا انصاری کو  برطانوی شاہی بحریہ کی پہلی کپتان بنانے کی منظوری دی، وہ پہلی مسلم اور پاکستانی  خاتون ہے جنہوں نے اس عہدے پر ترقی پائی۔

عاصم اظہر نے لکھا کہ ’خالہ جان مجھے آپ پر فخر ہے‘۔

گلوکار کی اس پوسٹ پر مداحوں نے انہیں مبارک باد پیش کی اور خالہ کی مزید ترقی کے لیے دعا بھی کی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں