گلوکار عاصم اظہر اور ان کی منگیتر میرب علی نے مداحوں کو عید سے پہلے عیدی دے دی۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر گلوکار عاصم اظہر نے اپنے گانے کا ایک کلپ پوسٹ کرتے ہوئے مداحوں کو اطلاع دی جس میں ان کے ساتھ میرب علی بھی موجود ہیں۔
پوسٹ میں عاصم نے اپنے فینز کے لیے لکھا کہ ان کا گانا ‘چل جانے دے’ ریلیز کردیا گیا ہے جسے گلوکار نے فینز کے لیے عیدی قرار دیا۔
عاصم کے نئے گانے کے ویڈیو کلپ میں گلوکار اور ان کی منگیتر میرب علی کو ایک ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ”صنف آہن“ سے اداکاری کا آغاز کرنے والی میرب علی نے اپنے منگیتر عاصم اظہر کے ساتھ تصویر شیئر کی تھی۔
تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عاصم اظہر اور میرب علی دائیں جانب دیکھ رہے ہیں اور دونوں نے چہرے پر ماسک بھی پہن رکھا ہے۔
فوٹو کے کیپشن میں میرب علی نے لکھا کہ ”ایک راستہ“ ۔ مداح دونوں کی تصویر کی تعریف کر رہے ہیں اور کمنٹ سیکشن میں اپنے خیالات کا اظہار بھی کر رہے ہیں۔
عاصم اظہر اور میرب علی نے چند ماہ قبل منگنی کی تھی جس کے بعد سے دونوں کی ایک تصاویر دیکھنے کو ملتی ہیں۔ میرب سے منگنی سے قبل عاصم اور ہانیہ عامر کی دوستی کے چرچے تھے۔