تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

عاصم اظہر کا بارگاہ رسول میں‌ نذرانہ عقیدت

کراچی: پاکستانی گلوکار عاصم اظہر نے عید میلاد النبیﷺ کی مناسبت سے رسول اکرم ﷺ کی بارگاہ میں ہدیہ نعت پیش کیا ہے۔

عاصم اظہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ اور فوٹو ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی، جس کے ذریعے انہوں نے دنیا بھر میں بسنے والے مسلمانوں کو عید میلاد النبی ﷺ کی مبارک باد پیش کی۔

اس ویڈیو میں عاصم اظہر قصیدہ بردہ شریف ’میٹھا میٹھا ہے میرے محمد ﷺ کا نام‘ پڑھ کر بارگاہ رسول میں نذرانہ پیش کررہے تھے۔

یاد رہے کہ آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں 12 ربیع الاول کو ولادت النبی ﷺ کی مناسبت سے عید میلاد النبی ﷺ مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی گئی۔

عید میلاد النبی ﷺ کی مناسبت سے محافل میلاد سمیت دیگر مذہبی تقریبات کا انعقاد کیا گیا جبکہ شہر شہر عاشقانِ رسول ﷺ نے جلوس نکال کر اپنی عقیدت کا اظہار کیا اور کچھ لوگوں نے جلوس کے شرکا سمیت عوام میں لنگر بھی تقسیم کیا۔

عید میلاد النبی ﷺ کی مناسبت سے اسلام آباد میں سرکاری سطح پر کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں وزیراعظم عمران خان نے شرکت کی اور نبی ﷺ کی سیرت مبارکہ اور ریاست مدینہ کے حوالے سے اہم نکات پر روشنی ڈالی۔

Comments

- Advertisement -