اشتہار

عاصم اظہر نے ویرات کوہلی کو وعدہ یاد دلا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاک بھارت ٹاکرے کو دیکھنے کے لیے کھیلوں اور شوبز سے وابستہ شخصیات بھی میدان میں موجود تھیں۔

گلوکار عاصم اظہر نے بھی پاکستان اور بھارت کا سنسنی خیز میچ میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں دیکھا اور قومی ٹیم کی کارکردگی کو بھی سراہا۔

گلوکار نے مین آف دی میچ بھارتی بیٹر ویرات کوہلی کے ساتھ تصویر بھی شیئر کی۔

- Advertisement -

عاصم اظہر نے ساتھ تصویر بنوانے پر ویرات کوہلی کا شکریہ بھی ادا کیا اور لکھا کہ ’میں ہمیشہ سے آپ کا مداح تھا لیکن آپ جس شخصیت کے مالک ہیں میں آپ کا بڑا پرستار ہوگیا ہوں۔‘

انہوں نے کوہلی کو مینشن کرتے ہوئے لکھا کہ ’ویرات کوہلی بھائی آپ کے وقت اور مہربانی کا شکریہ۔‘

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Asim Azhar (@asimazhar)

ویرات کوہلی نے عاصم اظہر کو ٹی شرٹ پر آٹو گراف بھی دیا جس میں ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا ہے۔

انسٹاگرام اسٹوری میں بھی گلوکار نے ویرات کوہلی کے ساتھ تصویر شیئر کی اور ساتھ ہی لکھا کہ ’شکریہ ویرات کوہلی آپ نے اپنا وعدہ یاد رکھنا ہے۔‘

گلوکار نے یہ نہیں بتایا کہ ویرات کوہلی کو کونسا وعدہ یاد رکھنا ہے تاہم مداحوں کی جانب سے ان کی تصاویر کو پسند کیا جارہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں