جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

’مشکل میں ہم گھبراتے نہیں‘ عاصم اظہر نے ویڈیو شیئر کردی

اشتہار

حیرت انگیز

معروف گلوکار عاصم اظہر نے قومی ٹیم کو سپورٹ کرتے ہوئے نئی ویڈیو شیئر کردی۔

معروف گلوکار عاصم اظہر نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کی جس میں نیوزی لینڈ اور انگلش ٹیم کے دورہ پاکستان سے انکار کے بعد ٹی 20 ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی عمدہ کارکردگی کو دکھایا گیا ہے۔

گلوکار کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی کے سیمی فائنل میں کیچ چھوڑنے سے لے کر شاہین آفریدی، شاداب خان، محمد رضوان، بابر اعظم کی شاندار بیٹنگ دکھائی گئی ہے۔

عاصم اظہر کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو کے بیک گراؤنڈ میں گانا چل رہا ہے جس کے بول ہیں ’مشکل میں ہم گھبراتے نہیں، نیت کبھی ڈگمگاتی نہیں، عادت ہوئی انکاروں کی، پھر بھی کبھی سر جھکاتے نہیں۔‘

انہوں نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں قومی ٹیم کے نام پیغام لکھا کہ ’ہم ہمیشہ آپ کے ساتھ ہیں، پاکستان آپ سے پیار کرتا ہے۔‘

عاصم اظہر نے چند گھنٹوں قبل ویڈیو شیئر کی جسے اب تک چار لاکھ کے قریب صارفین دیکھ چکے ہیں، مداحوں کی جانب سے ویڈیو کو خوب سراہا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ عاصم اظہر ٹی 20 ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کو سپورٹ کرنے کے لیے شارجہ کے میدان میں موجود تھے ان کی شعیب ملک کے ساتھ گفتگو کی ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی۔

یاد رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی، میگا ایونٹ کا فائنل کل آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں