اداکارہ میرب علی اور علی سفینہ کی وائرل ویڈیوپر گلوکار عاصم اظہر نے لب کشائی کردی۔
گلوکار عاصم اظہر کی منگیتر و اداکارہ میرب علی نے حال ہی میں علی سفینہ کے پوڈ کاسٹ میں شرکت کی تھی جہاں ہانیہ سے متعلق میزبان نے میرب سے سوال کیا جس کی ویڈیو بھی وائرل ہوگئی تھی۔
علی سفینہ نے میرب علی سے پوچھا کہ ’کیا عاصم کبھی ’او ہانیہ او دل جانیا‘ ان کے لیے گاتے ہیں؟
میرب علی اس پر مسکرانے لگیں اور ان کی بات کو سمجھ گئیں لیکن اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور علی سفینہ کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا۔
اب عاصم اظہر نے کہا کہ ہاں ہر کسی کو اپنی پرائیویسی کا حق ہے لیکن ایک بات سمجھنی چاہیے کہ آج کے دور میں اگر آپ اپنی زندگی سوشل میڈیا پر لے آتے ہیں تو تنقید کےلیے تیار رہیں، اگر آپ ذہنی طور پر مضبوط نہیں ہیں تو آپ کو خود کو ایسی صورتحال میں ڈالنا ہی نہیں چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ وہ جانتے ہیں کہ کبھی کبھار لائن کراس ہو جاتی ہے، جو کہ ایک غلط روایت ہے لیکن وہ اس حقیقت سے آگاہ ہو کر اس کا سامنا کرتے ہیں۔
عاصم نے یہ بھی کہا کہ میں صرف ان لوگوں سے دل کی بات کرتا ہوں جن سے مجھے”محبت” ہو، ورنہ عمومی طور پر میں فاصلہ رکھتا ہوں۔