اشتہار

ڈاکٹر عاصم کا علاج‘ عدالت نے نیب سے جواب طلب کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ڈاکٹرعاصم کانام ای سی ایل سےنکالنےکی درخواست پر سماعت ہوئی ‘ عدالت نے درخواست پرنیب سےسولہ نومبرتک جواب طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر عاصم کے وکیل لطیف کھوسہ نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ ڈاکٹر عاصم عدالتی حکم کی پیروی میں وطن لوٹ آئے‘ انہیں علاج کے لیے دوبارہ جانے کی اجازت دی جائے۔

ڈاکٹر عاصم کے وکیل لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ عدالتی حکم پرڈاکٹر عاصم کوبیرون ملک جانےکی اجازت ملی‘ عدالت نےایک ماہ میں واپس آنےکی ہدایت کی تھی جس پر ڈاکٹر عاصم نے عمل کیا۔

بھاگنے والوں میں سے نہیں‘ ڈاکٹرعاصم*

لطیف کھوسہ نے کہا کہ عدالت نےصحت یا بی کی صورت میں نام ای سی ایل میں دوبارہ شامل کرنے کا اختیاردیاتھا‘ لیکن ڈاکٹر عاصم کا علاج ابھی چل رہا ہے۔

- Advertisement -

ڈاکٹر عاصم نے پہلے نونومبر کو بیرون ملک جانا تھا اب اکیس نومبر کو روانگی ہے۔ لطیف کھوسہ نے کیس جمعرات کوسماعت کے لیے مقررکرنےکی درخواست کی‘ جسے منظور کرلیا گیا۔

خیال رہے کہ سندھ ہائی کورٹ کے حکم کے بعد ڈاکٹر عاصم حسین کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ ( ای سی ایل) سے نکال دیا گیا تھا جس کے بعد وہ علاج کے سلسلے میں بیرون ملک روانہ ہوگئے تھے اوراکتوبر کی چھ تاریخ کو وطن لوٹ آئے تھے۔

یاد رہے کہ رواں سال 29 مارچ کو سندھ ہائی کورٹ نے طبی بنیادوں پر ڈاکٹرعاصم حسین کے خلاف 479 ارب روپے کی کرپشن کے 2 مقدمات میں 25،25 لاکھ روپے کے 2 ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی تھی۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں