پاکستان شوبز انڈسٹری کے اداکار عاصم محمود آن ایئر ڈرامہ سیریل ’شکوہ‘ میں اپنے کردار فصیح کو مشورہ دینے سے متعلق گفتگو کی ہے۔
اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’شکوہ‘ میں سمیع خان (زرون)، ماریہ ملک (ثانیہ)، یشما گل (کرن)، عاصم محمود(فصیح)، عثمان پیرزادہ ودیگر اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔
شکوہ کی ہدایت کاری کے فرائض محمد دانش بہلم نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی نادیہ احمد نے لکھی ہے جبکہ شکوہ پیر سے جمعہ رات 9 بجے صرف اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر ہوتا ہے۔
View this post on Instagram
جب عاصم محمود سے اس ڈرامے میں ان کے کرادر فصیح کو نصحیت کرنے سے متعلق پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے میں اس ڈرامے میں اپنے کردار کو تھپڑ مارنا چاہوں گا۔
اداکار عاصم محمود نے آن سیٹ بی ٹی ایس میں کہا کہ میں اپنے کردار کو ایک زوردار تھپڑ ماروں گا اور اس نے جو کچھ کیا اس کے بارے میں احساس دلاؤں گا۔
محمود نے مزید کہا "پھر میں اسے مشورہ دوں گا کہ وہ انتقامی آگ میں جلنے کے بجائے آگے بڑھے، کیونکہ وہ پہلا شخص نہیں جس کا دل ٹوٹا ہے”۔