جمعہ, جنوری 10, 2025
اشتہار

عاصم محمود کو لنڈا بازار کے نیلے جیکٹ سے کیا ملا؟

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عاصم محمود نے ایک بڑی جیت سے متعلق بتاکر سب کو حیران کردیا۔

اداکار عاصم محمود بہت باصلاحیت اداکار ہیں جو کئی اچھے ڈراموں کا حصہ رہ چکے ہیں، ان کے کام کو بہت پذیرائی ملی اور انہوں نے کئی بڑے ڈرامے کیے ہیں، اداکار اپنی محنت اور سماجی مسائل پر رائے کے بارے میں کھل کر بات کرتے ہیں۔

حال ہی میں انہوں نے ایک ایک نجی ٹی وی چینل کے شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے بتایا کہ جب وہ کالج میں تھے تو اُنہیں لنڈے کی جیکٹ میں سے 100 پاؤنڈ کا نوٹ ملا تھا۔

- Advertisement -

اداکار نے  بتایا کہ میرے کالج میں صرف نیلے رنگ کی جرسی  پہننے کی اجازت تھی اور اچانک بہت زیادہ سردی بڑھ گئی تو کالج میں نیلے رنگ کی جیکٹ، کوٹ یا سوئیٹر کچھ بھی پہننے کی اجازت دے دی گئی۔

اداکار نے بتایا کہ میں نے سوچا کہ آج گھر جا کر بولوں گا کہ مجھے نیلے رنگ کا کوئی سوئیٹر یا جیکٹ لا دیں لیکن ہوا کچھ یوں کے گھر سے کالج جاتے ہوئے راستے میں ایک لنڈا بازار آتا تھا جہاں مجھے ایک جیکٹ دیکھتے ہی پسند آ گئی تو میں نے وہ جیکٹ خرید لی۔

عاصم محمود نے مزید بتایا کہ میں نے گھر آتے ہی جیکٹ مشین میں دھونے کے لیے ڈال دی جب میں جیکٹ کو دھونے اور سکھانے کے بعد استری کر رہا تھا تو اس کے اندر ایک خفیہ جیب تھی۔

عاصم محمود نے مزید بتایا کہ اس جیکٹ میں 7 سے 8 جیب تھے، میں نے اس نیت کے ساتھ جیکٹ کی اس جیب کو کھولا کہ اس میں سے ڈالرز نکلیں گے، جب میں نے جیکٹ کی جیب کھولی تو اس میں سے مجھے 100 پاؤنڈ ملے۔

انہوں نے بتایا کہ اگلی صبح میں جب کالج گیا تو وہاں سے کرنسی ایکسچینج والے سے میں نے 100 پاؤنڈ ایکسچینج  کروالیے جس کے مجھے 9 ہزار روپے ملے، جس کے بعد میں نے دوستوں کے ساتھ پارٹی کی اور باقی پیسے سے شاپنگ کرلی۔

اداکارہ سبینا فاروق نے ڈراموں میں محدود کام کرنے کی وجہ بتادی

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں