اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

عاصم سلیم باجوہ کوچیئرمین سی پیک اتھارٹی مقرر کئے جانےکاامکان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: سابق کمانڈر سدرن کمانڈ عاصم سلیم باجوہ کوچیئرمین سی پیک اتھارٹی مقرر کئے جانےکاامکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاک چین اقتصادی راہداری کے منصوبوں کی جلد تکمیل کے لیے قائم کی گئی سی پیک اتھارٹی کی سربراہی عاصم سلیم باجوہ کے سپرد کیے جانے کا امکان ہے۔

اس حوالے سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نےسمری وزیر اعظم آفس کوبھجوادی ہے اور وزیراعظم کی منظوری پرتقرری کانوٹیفکیشن جاری ہوگا۔

- Advertisement -

رواں سال 8 اکتوبر کو صدر مملکت عارف علوی نے سی پیک اتھارٹی آرڈیننس پر دستخط کیے تھے۔ سی پیک اتھارٹی آرڈیننس کا اطلاق پورے پاکستان میں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: صدر مملکت عارف علوی نے سی پیک اتھارٹی آرڈیننس پر دستخط کردیئے

مسودے کے مطابق سی پیک اتھارٹی 10 ارکان پر مشتمل ہوگی۔ وزیراعظم اتھارٹی چیئرپرسن، ایگزیکٹو ڈائریکٹرز، ارکان کی تعیناتی کریں گے ، چیئر پرسن، ایگزیکٹو ڈائریکٹرز اور ارکان کی تعیناتی چار سال کیلئے ہوگی، اتھارٹی کا چیف ایگزیکٹو 20 گریڈ کا سرکاری آفسر ہو گا۔

واضح رہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 12 ستمبر کو لیفٹیننٹ جنرل وسیم اشرف کو کمانڈر سدرن کمانڈ تعینات کیا تھا انہیں جنرل عاصم سلیم باجوہ کی 23 ستمبر 2019 کو ہونے والی ریٹائرمنٹ کے پیش نظر کمانڈر سدرن کمانڈ تعینات کیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں