اسلام آباد : چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ کوہالہ پاور، آزاد پتن پاور منصوبوں سے چار ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہوئی، منصوبوں سے بجلی کی پیداوار اور روزگار کے مواقع میسر آئیں گے۔
یہ بات انہوں نے وزیراعظم آزاد کشمیر اور چینی کمپنیوں کے سی اوز سے علیحدہ علیحدہ ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ سماجی رابطے ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے تازہ پیغام میں چیئرمین سی پیک نے بتایا کہ وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر اور مختلف چینی کمپنیوں کے سی اوز نے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔
ملاقاتوں میں سی پیک اتھارٹی کاشکریہ ادا کیا گیا، عاصم سلیم باجوہ نے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ دونوں شخصیات سے ملاقات میں کوہالہ پاور،آزاد پتن پاور منصوبوں پر کام شروع کرنے سے متعلق بات چیت ہوئی اور منصوبوں پر جلد کام شروع کرنے کیلئے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
چیئرمین سی پیک اتھارٹی کا کہنا ہے کہ منصوبوں سے4 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی راہ ہموارہوئی، توانائی کے منصوبے1800 میگاواٹ بجلی پیدا کریں گے، ان منصوبوں سے8ہزار روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔
PM AJK & CEOs of China Three Gorges & China Gezhouba visited separately to thank CPEC Authority for helping realise Kohala Power&Azad Pattan power Projects & further coord for their execution.$4 Bn Investment,1800 MW cheaper Hydel power with 8000 jobs. #cpec #CPECMakingProgress pic.twitter.com/EoOz0XqfPu
— Asim Saleem Bajwa (@AsimSBajwa) July 10, 2020
اس سے قبل اپنے ایک اور ٹوئٹر پیغام میں چیئرمین پاک چین اقتصادی راہداری لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے کہا تھا کہ گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی تعمیر جاری ہے۔
مزید پڑھیں : سی پیک سے متعلق بڑی خبر، عاصم سلیم باجوہ کا اہم ٹوئٹ
وزیر اعظم عمران کی ہدایت پر گوادر کے تمام منصوبے جلد مکمل کرنے اور لانچ کرنے کے لیے ہم پُر عزم ہیں، میگا ایئرپورٹ پر 230ملین ڈالر لاگت آئے گی، گوادر پورٹ اور شہر کے لیے یہ منصوبہ اہم ثابت ہوگا۔